Friday September 20, 2024

بارشو ں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل چند ہی گھنٹوں میں موسلا دھار بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے پاکستان میں بارشو ں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ملک کے کئی علاقوں میں بارش کاامکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ 26 جون سے پاکستان میں پری مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی شب ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ آئی خان، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر اور ژوب

ڈویژن میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ 28 اور29 تاریخ کو کراچی اور اس کے گرد ونواح میں بھی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

FOLLOW US