Thursday November 28, 2024

” پاکستان شریف خاندان کی ذاتی جاگیر نہیں ہے” مسلم لیگ (ن) کے ایک اور سابق وزیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر خواراک چودھری عبدالغفور نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے سابق وزیر خوراک چودھری عبد الغفور نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری عبد الغفور نے کہا ہے کہ پاکستان شریف خاندان کی ذاتی جاگیر نہیں ہے ۔انھوںنے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کااعلان کرتا ہوں۔ واضح رہے

کہ دو روز قبل زعیم قادری نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی سے الگ ہو کر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔

FOLLOW US