Friday September 20, 2024

عامر لیاقت حسین نے سیدہ طوبیٰ سےدوسری شادی کررکھی ہے لیکن ان کا کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی کے طور پر ذکر کیوں نہیں کیا ایک ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیںگے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ کا ذکر نہیں کیا ۔ جبکہ اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ سیدہ طوبیٰ عامر لیاقت کے نکاح میں ہیں ۔ اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ سیدہ طوبیٰ صرف ان کے نکاح میں ہیں۔ ان کے زیر کفالت نہیں ہیں۔ جب تک وہ زیر کفالت نہیں آجاتیں وہ منکوحہ کہلائیں گی۔زوجہ نہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے گوشوراروں میں زوجہ کا ذکر کیا

جاتا ہے منکوحہ کا نہیں ۔ اس بارے میں ملک کے سینئر قانون دان فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد عورت زوجہ ہی بن جاتی ہے ۔ گوشوارے میں زوجہ کا ذکر ضروری ہے۔

 

FOLLOW US