Friday September 20, 2024

کیا واقعی بے نظیر کی بھانجی نے کسی غیر مسلم سے شادی کی اخبارکی رپورٹ آتے ہی حقائق کھل کر سامنےآگئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں بے نظیر بھٹو کی بھانجی آزادے حسین کی ایک غیر مسلم سے شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں ۔ اس بارے میں بتایا جاتا رہا کہ ان کا خاوند کوئی غیر مسلم ہے ۔ تاہم اس بارے میں اب حقائق منظر عام پرآنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ ایک موقر قومی اخبار نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتےہوئے اپنی رپورٹ میں کہا

ہے کہ آزادے حسین کی شادی کسی غیر مسلم نوجوان کے ساتھ نہیں ہوئی ہے بلکہ آزادے حسین کے شوہر کا تعلق ان کے ننھیالی خاندان سے ہے اور وہ ایران سے ہے۔ واضح رہے کہ محترمہ نصرت بھٹو کا تعلق بھی ایران سے تھا،نصرت بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کی دوسری بیوی تھیں اور ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی بیوی امیر بیگم کا تعلق ان کے خاندان سے ہی تھا۔ رپورٹ کے مطابق آزادے حسین کی لندن میں ہونے والی اس شادی میں بلاول بھٹو، ان کی بہنوں بختاور اور آصفہ کے علاوہ بے نظیر کے کزن طارق اسلام اور برطانوی دوست وکٹوریہ اور کچھ رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق شادی میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن اس شادی میں سابق پاکستان ہائی کمشنر واجد شمس الحسن ہی شریک ہوئے

FOLLOW US