Friday September 20, 2024

بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے وہ خبر جو ابھی تک کسی کو بھی معلوم نہ تھی سینئر صحافی نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر کے ساری افواہوں کا جنازہ نکال دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ گزشتہ ایک سال سے لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔سوشل میڈیا پر بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے طرح طرح کی قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ افواہ تک گردش کرتی پائی گئی ہے کہ ان کا انتقال ہو چکا ہے ۔ اور مسلم لیگ (ن) ان کے انتقال کی خبر کو باہر نہیں آنے دے رہی اور

اسے سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ تاہم ایک سینئرملکی صحافی نے اس بارے میں ایک ایسی خبر دے دی ہے کہ ساری قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔ معروف صحافی شفیع نقی جامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے نہ صرف بیگم کلثوم نواز کےاہل خانہ سے ملاقات کی بلکہ ان کے سینئر کنسلٹنٹ کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں بھی بیٹھا اور اس موقع پر خواجہ آصف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نہ صرف زندہ ہیں بلکہ مثبت طور پر بہتری کی طرف بڑھ رہی ہیں اور ان کے کنسلٹنٹ بھی بہت پر امید ہیں۔معروف صحافی نے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں میاں نوازشریف، مریم نواز اور حسین نواز بھی موجود ہیں۔

FOLLOW US