Friday September 20, 2024

مسلم لیگ (ن) کو شمالی پنجاب میں بھی ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑ گیا کئی بڑے بڑے نام پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ ایک بار پھر اہم اور سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کے صدر و راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے روح رواں جاوید بٹ اور مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ روالپنڈی کی سینئر نائب صدرشہناز

میرمسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کراپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہوگئے۔اس بات کا اعلان جاوید بٹ اور شہناز میر نے آج یہاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ اسلام آبادمیں ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔اس موقع پر جاوید بٹ اور شہناز میر نے عمران خان کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی ڈٹ کر حمایت کریں گے اور کھل کر انکی انتخابی مہم چلائیں گے۔اس سلسلے میں جاوید بٹ نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو راولپنڈی میں 24 جون کو ایک استقبالیہ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔جس میں پی ٹی آئی کے امیدواروں اورشیخ رشید کی انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔جس میں مسلم لیگ کے کارکن بھاری تعداد میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔اس موقع پر راولپنڈی ،اسلام آباد کے تمام کشمیریوں کو مدعو کیا گیا ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یہاں پر مقیم کشمیری عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے پی ٹی آئی کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ پارٹی میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو جذبہ لے کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔ وہ کبھی بھی مایوس نہیں ہو نگے۔ ہم عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے لہذا اب سب کارکن اور رہنماء ملکر پی ٹی آئی کی کامیابی کے لئے اپنا رول ادا کریں۔

FOLLOW US