Friday September 20, 2024

جنرل (ر) درانی کی بھارتی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ کتاب سینیٹ میں اب تک کا سب سے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا ، امریکہ میں نئے سفیر کی تعیناتی پر وزارت خارجہ سے بھی جواب مانگ لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی بھارتی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ کتاب کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت دفاع سے کتاب کی اشاعت سے ملکی دفاع اور قومی سلامتی پر ہونے والے اثرات سے متعلق26جون بروز منگل کو بریفنگ طلب کر لی جبکہ کمیٹی نے امریکا میں

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) سے چھلانگ لگا کرآنے والے کون سے سابق وزیر کو ٹکٹ ملنے پر تحریک انصاف میں اختلافات شدید ہو گئے، کارکنان نے کپتان کو واضح پیغام دے ڈالا

تعینات ہونے والے نئے پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پر وزارت خارجہ سے بھی بریفنگ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع ایجنڈے کے مطابق قائمہ کمیٹی نے سابق آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی بھارتی ہم منصب اے ایس دلت کے ہمراہ مشترکہ کتاب “دی سپائی کرانیکلز”کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت دفاع سے کتاب کی اشاعت سے ملکی دفاع اور قومی سلامتی پر ہونے والے اثرات سے متعلق26جون بروز منگل کو بریفنگ طلب کر لی۔واضح رہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف کی کتاب پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کوپاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز( جی ایچ کیو)) طلب کر کے ان سے جواب طلب کیا گیا تھا اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی۔ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے امریکا میں تعینات ہونے والے نئے پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پر بھی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے بھی26جون کو تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پرمختلف حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف نیب میں مقدمات بھی چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کلثوم نواز کو لگا یا گیا وینٹی لیٹر ہٹایاجانے والا ہے، نوازشریف کی پاکستان واپسی کا پلان کیا ہے لندن سے بڑی خبر آگئی

FOLLOW US