Friday September 20, 2024

زعیم قادری کو منانے کی کوششیں شروع ہو گئیں، شہباز شریف سے وطن واپس پہنچ گئے کیا ہونے والا ہے، انتہائی اہم خبر آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) سے ناراض ہونے والے رہنما زعیم حسین قادری کو منانے کے لئے کوششیں جاری ہیں ، سابق ترجمان ملک محمد احمد خان نے بھی زعیم قادری سے ملاقات کر کے انہیں منانے کی کوشش کی جو ناکام رہی ۔ ذرائع کے مطابق زعیم حسین قادری کی جانب سے قیادت کے خلاف انتہائی سخت زبان میں پریس کانفرنس کے باوجود انہیںمنانے کیلئے کوششیںجاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بعض رہنمائوں سے ان سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں جبکہ ملک محمد احمد خان نے رہائشگاہ پر ان سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کرکے منانے کی کوشش کرتے

رہے تاہم زعیم قادری کا موقف ہے کہ جو فیصلہ کر لیا ہے اس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وطن واپس آ چکے ہیں ہو سکتا ہے وہ ان سے رابطہ کریں ۔

FOLLOW US