Friday September 20, 2024

 اگر مریم نواز نے الیکشن لڑا تو پھر میری طرف سے خدا حافظ مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے ، حیران کن صورتحال

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چوہدری نثار، زعیم قادری کے بعد سابق وزیر خوراک بلال یاسین بھی میدان میں آ گئے۔سابق وزیر خوراک اور لاہور کے ن لیگ کے اہم رہنماء بلال یاسین نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز انتخابات میں این اے ۱125سے لڑتی ہیں تو میں امیدوار نہیں ہوں گا، گر مریم بی بی کسی اور حلقے سے لڑتی ہیں تو پھر میں اپنے حلقے سے امیدوار ہوں گا، اگر کسی کو شوق ہے تو اسی حلقے میں آ کر آزما لے۔ بلال یسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ قیادت جو فیصلہ کرے گی اس کا پابند ہوں، ماضی میں اسی حلقے سے ممبر قومی اسمبلی رہ چکا ہوں، پہلا حق میرا بنتا ہے۔دوسری جانب سابق صوبائی وزیر تعلیم رضا گیلانی بھی پارٹی سے ناراض ہو گئے۔ انہوں نے143میں راؤ

اجمل کو قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ شاہ مقیم گروپ چاہیے یا راؤ اجمل ، راؤ اجمل کو ن لیگ میں میں لیکر آیا لیکن انہوں نے پارٹی کے لیئے کچھ نہیں کیا، اگر کسی نے زبردستی کی تو میں اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گا۔

FOLLOW US