Friday September 20, 2024

“اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری شریف خاندان کے اس شخص پر عائد ہو گی” جاوید ہاشمی نے حامد میر کے سامنے کس کا نام لیا تھا ، چونکا دینے والاانکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) حامد میر نے جاوید ہاشمی کے ایک بیان کو میڈیا کے سامنے لاکر ایک اور تہلکہ مچا دیا ہے ۔ سینئر صحافی حامد میر کہتے ہیں کہ جاوید ہاشمی نے اپنے برین ہیمرج سے صرف دو دن قبل مجھے کہا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہو گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری شہبازشریف پر عائد ہو گی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ جب جاوید ہاشمی کو برین ہیمرج ہوا تو اس سے صرف دودن قبل میرے دفتر میں میری ان سے بات ہوئی تھی ۔ انھوںنے مجھے کہا تھا کہ اگرمجھے کچھ ہو گیا تو اس کی ذمہ داری شہباز شریف پر عائد ہو گی ۔

FOLLOW US