Friday September 20, 2024

مسلم لیگ (ن) کو ایک ساتھ کئی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑ گیا زعیم قادری کے بعد این اے 125سمیت مزید تین حلقوں میں بھی بغاوت سابق وزیراور کئی اہم شخصیات تحریک انصاف میںشامل ، حیران کن خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹکٹوں کی تقسیم کے مسئلے پر مسلم لیگ (ن)میں اختلافات تباہ کن صورتحال اختیار کر گئے ۔ زعیم قادری کے بعد تین مزید اہم ترین شخصیات نے پارٹی کے خلاف بغاوت کی آواز بلند کر دی۔ سابق صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ میں حلقہ این اے 125سے الیکشن لڑنے کا خواہشمند ہوں ۔ پرویز ملک کی بجائے اس حلقے کا ٹکٹ مجھے دیا جائے ۔ انھوںنے کہا کہ ٹکٹ ملنے کا حقدار ہوں ۔ دوسری جانب این اے 143میں گلزار سبطین نے ٹکٹ جاری نہ کیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کااعلان کر دیا ہے ۔ جبکہ ان کو ٹکٹ جاری

نہ کیے جانے پر علی رضا گیلانی نے بھی ہجرہ شاہ مقیم سے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دوسری جانب گلزار سبطین نے کہا ہے کہ اگر علی رضا گیلانی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے تو انھیں تحریک انصاف کی بھی حمایت حاصل ہو جائے گی۔

FOLLOW US