Saturday September 21, 2024

عمران خان ، شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلا لئی کے بعد ملک کی انتہائی اہم اور بااثر ترین خاتون رہنما کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کی کی چہل پہل میں عید ختم ہوتے اضافہ ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن بھی آج کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے حوالے سے اہم مرحلے سے گزر گیا ہے ۔ اور کچھ حیران کردینے والی خبروںکے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عمرانخ خان ،عائشہ گلا لئی اور شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب خبر ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دئیے گئے۔ فہمیدہ مرزا نے

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ٹکٹ پرکاغذات جمع کرائے تھے۔۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن سمجھا جارہا ہے۔اس الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ انتقال اقتدار جمہوری انداز سے تیسری حکومت کے سپرد ہوگا۔

FOLLOW US