Wednesday January 22, 2025

“ریحام خان کے معاملے میں عمران خان نے میرا حق مارا تھا” سینئر ملکی سیاستدان نے ایسا بیان دے ڈالا کہ سن کر ہر کوئی چونک جائے گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کپتان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے ماضی میں شادی کی خواہش رکھنے والے ایک اور ملکی سیاستدان کا انکشاف ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئررہنما نیبل گبول کا کہنا ہے کہ ریحام خان کے معاملے میں عمران خان نے ان سے زیادتی کی تھی ۔نجی نیوز چینل کےپروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کر تے ہوئے نبیل گبول نے کہا ہے کہ ہمارے

ملک کی سیاسی جماعتیں اور ان کے رہنما اپنے بنیادی مقاصد سے ہٹ گئے ہیں اور ان کامقصد صرف اور صرف کرسی کا حصول ہے اور ا س میں میڈیا ہاؤسز نے بھی کچھ کردار ادا کیا ہے ۔ایک میڈیا ہاؤسز دیکھتے ہی دیکھتے نواز شریف کی مخالفت سے ہٹ کر عمران خان کا مخالف ہوگیا ہے ۔پہلے سب کی توجہ نواز شریف کی طرف تھی اور اب نواز شریف نے پتہ نہیں کیا گیم چلائی ہے کہ توجہ عمران خان کی طرف ہوگئی ہے ۔حالات اب ایسے نظر آرہے ہیں کہ تحریک انصاف کی قیادت وزارت عظمیٰ کیلئے ناہل ہو جائے گی جس طرح نواز شریف ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری نے جو درخواست دائر کی ہے اس کے ثبوت موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری نے کو نسا ایسا گنا ہ کردیا ہے کہ سارا میڈیا اس کے پیچھے پڑ گیا ہے اور اس کے پیچھے پڑنے کا مقصد عمران خان کے پیچھے پڑنا ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ریحام خان کو سنجیدہ ہو کر شادی کی آفر کی تھی لیکن عمران خان نےمیرے ساتھ زیادتی کی اس کو پروپوز تو میں نے کیا تھا لیکن شادی عمران خان نے کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اب پولنگ سٹیشن کے اندر بھی ہوگی اور یہ اچھی بات ہے ۔ اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیںہوگا سوائے نوازشریف کے جن کو اعتراض ہوگا ۔ نیبل گبول نے کہا کہ بے نظیر بھٹو چھوٹے چھوٹے بچوں کو لیکر سیڑھیوں پر بیٹھی رہتی تھیں ۔ اس وقت زیادتی نہیں تھی لیکن اب نواز شریف کو زیادتی نظر آرہی ہے ۔ہم پھر بھی بیٹیوں کے ساتھ اس طرح کے سلوک کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم بھی کسی کی بیٹی اور بہن ہے اس لئے ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنے کی روایت ختم کردینا چاہئے

FOLLOW US