Wednesday January 22, 2025

” شرم آنی چاہیے تمھیں، ایک عورت ہو کر ایسی باتیں کرتی ہو” پرویز مشرف بھی ریحام خان پر برس پڑے ، ایسا پیغام دے ڈالا کہ تحریک انصاف بھی حیران

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ریحام خان کی کتاب کے معاملے اور تحریک انصاف سے جاری ان کی محاذ آرائی میں سابق صدر پرویز مشرف بھی کود پڑے ہیں۔اور کپتان کی سابقہ اہلیہ کو کھری کھری سنا دی ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل ) کے آفیشل اکائونٹ سے ایک ٹویٹ کی گئی ۔ جسے سابق صدر نے بھی ری ٹویٹ کیا ہے۔ اس ٹویٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریحام خان کو مسلم لیگ (ن)نے استعمال کیا ہے۔ میں نے کچھ مندرجات کو واٹس ایپ میسجز میں پڑھا ہے ۔ ریحام خان کو شرم آنی چاہیے۔ آپ کو ایسی باتیں نہیں لکھنی چاہئیں۔ خاص طور پر ایک خاتون ہونے کےناطے۔

FOLLOW US