Wednesday January 22, 2025

انکار کرنے والی بس ہوسٹس کو نوجوان نے گولی مار کرقتل کر ڈالا ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر ڈالا

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک نجی کمپنی کی بس کی خاتون میزبان (بس ہوسٹس ) کو اس کے ساتھی ملازم نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ جس پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سیڑھیوں سے اترتی ہوئی ایک بس ہوسٹس کا ہاتھ ایک نوجوان آکر پکڑ لیتا ہے۔ جس پر وہ

لڑکی غصے میں آکر اس سے ڈانٹ ڈپٹ اور لڑائی جھگڑا کرتی ہے۔ اور پھر وہ نوجوان اس لڑکی کو گولی ماردیتا ہے جس کے بعد وہ لڑکی وہیں سیڑھیوں پر گر کر تڑپنا شروع کر دیتی ہے اور وہ نوجوان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے۔ اس واقعےکی تفصیل کچھ یوں سامنے آئی ہے کہ مہوش نامی بس ہوسٹس کا کولیگ عمر دراز اس سے شادی کی خواہشمند تھا۔ رضی پورہ کی رہائشی 23سالہ مہوش گزشتہ روز ملتان سے کوہستان ٹرمینل فیصل آباد پہنچی تو بس سےاترکر گھرجارہی تھی کہ پیدل گزرنے والے پل پر قدم رکھے ہی تھے کہ نوجوان نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا، لڑکی نے بدتمیزی کرنے پر اسے ڈانٹاتو ملزم نے فائر ماردیا جس کے نتیجے میں مہوش موقع پر ہی دم توڑگئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق کہ مہوش اور عمر دراز ایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں اکٹھے کام کرتے تھے اور شادی کی پیشکش کی لیکن لڑکی نے انکا رکردیا،لڑکی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی اور نوکری پر مجبورتھی( ویڈیو خبر کے آخر میں ملاحظہ کریں )، واضح رہے کہ کیمرے نے تمام مناظر ریکارڈ کرلئے۔فیصل آباد میں مہوش کے انکار کے باوجود عمر دراز اس کے پیچھے پڑا تھا، 9 جون کو بس ہوسٹس ملتان سے واپس فیصل آباد مین ٹرمینل پہنچی تو حملہ آور نوجوان نے ہاتھ پکڑ لیا۔مہوش نے ہاتھ چھڑانے کی کوشش کی تو عمر دراز نے فائرنگ کردی، جس سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی

FOLLOW US