اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے ان کو اپنی کتاب کی مندرجات قسطوں میں شائع کرنے کی اجازت دی ہے جس نے جمعہ کو پہلی قسط شائع کی ہے ۔ ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے سب سے پہلا رد عمل پی ٹی آئی رہنما ، اینکر اور اداکار حمزہ علی عباسی نے جاری کیا ۔ حمزہ عباسی نے کتاب کا خلاصہ یہ کیا کہ عمران خان شیطان ہے اور ریحام تہجد گزار، تو اس پر انہوں نے کہا کہ انہیں بنی گالہ میں اکثر رات کو وحشت ہوتی تھی اور وہ جاگ جاتیں تو سوچتیں کہ تہجد پڑھ لوں۔ انہوں نے کہا ویسے بھی میں نے فجر کے وقت
کا الارم لگایا ہوتا تھا میں چیزوں کو ترتیب سے رکھنے کی عادی ہوں ایسے ہی ایک شب میں جاگی تو چیزیں ٹھیک کرتے ہوئے مجھے علم ہوا کہ خفیہ فون کہاں چھپا کر رکھا گیا ہے اور اس میں کیا کچھ ہے اس کے اسکرین شاٹس کی کلر تصاویر کتاب کا حصہ ہیں۔