Monday September 23, 2024

پرویز خٹک نے اپنے گھر کے کس شخصیت کو ٹکٹ دلوا دیا جہانگیر ترین کی قربانیوں پر کیسے پانی پھیر دیا گیا ، حیران کن صورتحال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ جاری کیے جانے کے عمل نے ایک نئی حیران کن صورتحال پیدا کر دی ہے۔ علی محمد خان ، شوکت یوسفزئی، شہر یار خان آفریدی اور فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ جاری نہ کیے جانے پر کئی سوالیہ نشان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ گوکہ بظاہر ان رہنمائوں نے بیانات جاری کیے ہیں کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں بھی یہ لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور انھیں کوئی بھی ملال نہیں ہوگا لیکن اس کے علاوہ بھی کچھ معاملات

میں یہ فیصلہ متنازعہ صورتحال کی جانب بڑھ رہا ہے۔ نوشہرہ سے پرویز خٹک نے اپنے داماد عمران خٹک کو تو ٹکٹ دلوا دیا ہے لیکن جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو ٹکٹ جاری کیے جانے کی درخواست رد کر دی گئی۔

FOLLOW US