Tuesday November 11, 2025

سو باتوں کی ایک بات، یہ کام ہو گا تو مسلم لیگ (ن) میں رہوں گا ورنہ نہیں چودھری نثار ڈٹ گئے، شہبازشریف کے سامنے انتہائی سخت شرط رکھ ڈالی

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے مسلم لیگ (ن)سے اپنے تعلقات بحال کرنے کو نوازشریف کے خود آکر انھیں منانے سے مشروط کر دیاہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری نثار علی خان کو منانے کی شہبازشریف کی کوششیں اس لئے بارآور ثابت نہیں ہورہیں کہ ایک جانب چودھری نثار بضد ہیں کہ نوازشریف خود انھیں

فون کال کر کے ان کی رہائشگاہ پر آئیں اور ان سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کریں تو دوسری جانب نوازشریف اس بارے میں مکمل خاموشی اور لا تعلقی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔یہ بھی سامنے آیاہے کہ منانے اورسمجھانے بجھانے کے چکر میں خود شہبازشریف اور چودھری نثار نے بھی ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات جاری کیے ہیں۔ شہبازشریف نے چودھری نثار کو جلدی روٹھ جانے والا بچہ قرار دے دیا ہے۔اور 30سالوں کی باتوں کو بھول کر پارٹی میں نیا کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔ اور چودھری نثار نے اس بیان کا بھی برا مناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کوسنجیدگی اور بچگانہ پن کا فرق تک معلوم نہیں ۔ انھیں نہ تو پارٹی میں پائے جانے والے سنگین نوعیت کے مسائل دکھائی دے رہے ہیں اور نہ ہی ایک پارٹی صدر ہونے کی حیثیت سے وہ انھیں حل کرنے میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔ بظاہریہی دکھائی دے رہا ہے کہ شہبازشریف چودھری نثار کی طرف سے مایوس ہوتے جا رہے ہیں۔ جبکہ انھیں اپنے بھائی میاں نوازشریف کے رویے میں بھی کسی قسم کی لچک کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔