Saturday May 18, 2024

الیکشن 2018سے پہلے عوام میں بھی شعور آگیا اس بار کو ن سامشن پورا کرنے والی جماعت کو ووٹ ملے گا، سروے میں انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بیروزگاری اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘ عوام اس سیاسی جماعت کو ووٹ دیں گے جو آئندہ چند ہفتوں کے اندر قوم کو بے روزگاری کے خاتمے اور زیادہ سے زیادہ روزگاری کے خاتمے اور زیادہ سے زایدہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹھوس پلان دے گی۔ اس بات کا اظہار عوام نے ایک تازہ ترین سروے رپورٹ

میں کیا ہے۔یہ سروے 2013 ء میں قائم ہونے والے ایک ادارے انسٹی ٹیوٹ آف اوپینین اینڈ ریسرچ IPOR نے کیا ہے۔ یہ ادارہ اپنے قیام کے بعد سے بہت شہرت حاصل کر چکا ہے اور اسے عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ گزشتہ روز ادارے نے اپی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق 2013 ء میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ تھا۔ اس وقت کے سروے کے نتائج کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے افراد میں سے 40 فیصد نے لوڈ شیڈنگ کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا تھا جبکہ 22 فصد افراد نے بے روزگاری کو ملک کا دوسرا بڑا اہم ایشو قرار دیا تھا۔ تازہ ترین سروے کے نتائج کی روشنی میں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2013 ء سے 2017 ء کے درمیان بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے عوام کی اکثریت نے بے روزگاری کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ حیران کن طور پر تازہ سروے میں عوام نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کو دوبارہ بڑا مسئلہ قرار نہیں دیا بلکہ اس کے مقابلے میں کرپشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ان کی نظر میں کرپشن بھی زیادہ بڑا مسئلہ نہیں۔ بیروزگاری اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘ عوام اس سیاسی جماعت کو ووٹ دیں گے جو آئندہ چند ہفتوں کے اندر قوم کو بے روزگاری کے خاتمے اور زیادہ سے زیادہ روزگاری کے خاتمے اور زیادہ سے زایدہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹھوس پلان دے گی۔

FOLLOW US