Saturday May 4, 2024

خواجہ آصف کو نا اہل کروانے والے عثمان ڈار نے ان کی اہلیت بحال ہوتےہی ان کو نیا چیلنج دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سب سے پہلے تو میں خواجہ آصف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں لیکن خواجہ آصف سے اب عوام کی عدالت میں مقابلہ ہو گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ جب خواجہ آصف کو نا اہل

قرار دیا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ عثمان ڈار مجھے سیالکوٹ میں شکست نہیں دے سکا اس لیے اس نے عدالتوں کا سہارا لیا ہے۔لیکن مجھے خوشی ہے کہ اب خواجہ آصف سے میرا مقابلہ سیالکوٹ میں عوام کی عدالت میں ہو گا،عدالت عظمی کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف اور مریم نواز کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ وہی سپریم کورٹ ہے جس کے بارے میں آپ تضحیک آمیز باتیں کرتے ہیں۔لیکن آج عدلیہ نے ان کے وزیر خارجہ کو بحال کر دیا ہے۔عثمان ڈار کے وکیل فیصل چوہدری نے اس موقع پر کہاکہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے پر تمام نکات کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد نظر ثانی اپیل کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ خواجہ آصفنے تاحیات نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی تھی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 اپریل کو تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔ اور اس کے بعد نظر ثانی اپیل کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ خواجہ آصفنے تاحیات نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی تھی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 اپریل کو تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

FOLLOW US