Saturday May 4, 2024

تحریک انصاف نے سندھ میں بہت بڑے چھکے کا سرپرائز دے ڈالا انتہائی اہم سیاسی جماعت سے اتحاد ہو گیا، پیپلزپارٹی کے لئے بہت بری خبر

کراچی(سی پی پی)سندھ کی سیاست میں تہلکہ خیز تبدیلی ،تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اتحاد کی صورت میں دکھائی دے رہی ہے، جس کے تحت مخدوم خاندان پیپلزپارٹی سے اپنی رفاقت ختم کر دے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف اورجی ڈی اے نے سندھ میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی،شاہ محمود قریشی، مخدوم جمیل الزمان اورپیر نورمحمد شاہ جیلانی میں اتحاد ہو گیا جبکہ مخدوم خاندان پیپلز پارٹی سے اتحاد ختم کر دے گا۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اس طرح سے کی گئی ہے کہ جمیل الزمان گروپ آزاد امیدوار میدان میں لائیں گا جبکہ تحریک

انصاف نے ضلع مٹیاری سے امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب مخدوم سعید الزمان قومی اسمبلی کی اس نشست پر آزاد امیدوار ہوں گے جہاں سے 2013 میں شاہ محمود قریشی نے الیکشن لڑا تھا، مزید سیٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال جاری ہے۔

FOLLOW US