Saturday May 4, 2024

پی ایس او نے ایسا شاندار پٹرول متعارف کروا دیا جس کی خصوصیات سن کر آپ بھی اپنی گاڑی میں یہی ڈلوائیں گے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں فیول کامعیار بہتر کرنے کے اپنے عزم کے تحت ’آلٹران ایکس ہائی اوکٹین 97‘ کے برانڈ نام سے ہائی اوکٹین پٹرول رون 97 متعارف کراکے اپنی مصنوعات کے پورٹ فولیو کومزید وسعت دیدی ہے۔ رون97 فیول گاڑیوں کی کارکردگی میں شاندار اضافہ کرتا ہے تاکہ صارفین کو آرام دہ سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ ’ناکنگ‘ سے نجات دی جاسکے، اعلیٰ درجے کا رون فیول انجن کی زندگی بڑھاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی کرتا ہے۔

FOLLOW US