Saturday May 18, 2024

خواجہ آصف کی نا اہلی کے خاتمے پر تحریک انصاف نے انھیں مبارکباد دے ڈالی، ساتھ ہی ایسا پیغام دے ڈالا کہ وہ بھی چونک اٹھیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو نااہلی ختم ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب آپ کا مقابلہ میں سیالکوٹ کی عوام کے میدان میں کروں گا ۔ سپریم کورٹ کے باہر خواجہ آصف کی نااہلی ختم ہونے کے بعد صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا

کہ خواجہ آصف کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ موصول نہیں ہوا تفصیلی فیصلہ پڑھ کر نظر ثانی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کرینگے مگر میں پرجوش ہوں اور خوش ہوں کہ کرپٹ مافیا اور اقامے رکھنے والوں کا مقابلہ اب میں سیالکوٹ میں عوام کے میدان میں کروں گا کیونکہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ اگر تحریک انصاف میں جرات اور ہمت ہے تو وہ عوام کی عدالت میں ہمارا مقابلہ کرے نہ کہ عدالتوں میں انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ خواجہ آصف عوام کی عدالتوں میں آئیں میں ان کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوں اور عوام کی عدالت میں بھی ان کو شکست دوں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں مریم نواز اور نواز شریف کو خصوصی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ وہی سپریم کورٹ ہے، جس کے لیے آپ لوگ تضحیک آمیز باتیں کرتے ہیں، لیکن آج عدلیہ نے ان کا وزیر خارجہ بحال کردیا ہے’۔عثمان ڈار کے وکیل فیصل چودھری نے اس موقع پر کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے پر تمام نکات کا جائزہ لینے کے بعد نظر ثانی اپیل کا فیصلہ کیا جائے گا۔۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ان کی تاحیات نااہلی ختم کردی ہے۔

FOLLOW US