Thursday January 30, 2025

خواجہ سعد رفیق کی مسلم لیگ (ن)کے اجلاس میں شدید جھڑپ، ناراض ہو کر چلے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنمائوں کے مابین لڑائی اور تلخ جملوں کے تبادلے کا ا نکشاف ہواہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی کے درمیان جھڑپ پر سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے بھی حیران طور پر خاموشی اختیار کیے

 

رکھی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلا س میں سینیٹر آصف کرمانی نے عابد شیر علی سے خواجہ سعد رفیق کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگوں نے ہمیں مروایا ہے۔ مشکوک کردار کے حامل یہ لوگ اجلاس کی باتیں کسی اور کے ساتھ کرتے رہتے ہیں۔اس بار خواجہ سعد رفیق آگ بگولہ ہو گئے اور نوازشریف سے کہنے لگے ۔ 40سال کی رفاقت کا آج یہ صلہ مل رہا ہے مجھے کہ آپ کے ذاتی ملازم بھی میرے کردار پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔اس پر آصف کرمانی دوبارہ بولے ۔ کسی کا ذاتی ملازم نہیں ہوں میں نواز شریف کا وفادار اور سیاسی کارکن ہوں، قائد کے حکم پر ڈیوٹی کر رہا ہوں، آپ کو جوابدہ نہیں ہوں۔اگر چہ اس موقع پر خواجہ آصف نے بھی سعد رفیق کی طرفداری کی لیکن سعد رفیق غصے کی حالت میں اٹھے اور اجلاس چھوڑ کرچلے گئے۔ تاہم نوازشریف نے لڑائی میں مداخلت کی اور نہ ہی خواجہ سعد رفیق کو روکنے کی کوشش کی۔

FOLLOW US