Thursday January 30, 2025

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی فاٹا کے معاملے پر اکٹھی ہو گئیں، ایسا فیصلہ کرلیا کہ حکومت اور اتحادی پریشان ہو گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا کے انضمام کے حوالے سے حکومتی موقف کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فاٹا کے انضمام کا بل نہیں لایا جارہا تو ہم اس سے ہٹ کر کسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فاٹا کے

 

انضمام میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے‘ اگر قیام پاکستان کے وقت اور اٹھارہویں ترمیم کے وقت انفراسٹرکچر کی تعمیر کی شرط عائد ہوتی تو یہ دونوں کام نہیں ہو سکتے تھے۔فاٹا کے حوالے سے جامع بل آنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے عبدالستار بچانی نے کہا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے اطلاعات تھیں اب کہا جارہا ہے کہ انضمام کا بل نہیں آرہا۔ ہم اس سے ہٹ کر کسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے ارکان واک آئوٹ کرگئے۔

FOLLOW US