Thursday January 30, 2025

سابق وزیراعظم نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے اور اس ایوان میں جو فیصلے کئے گئے ہیں ان پر عمل کیا جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ اگر پرویز مشرف

 

دور میں وہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سپریم کورٹ نہ پہنچاتے تو پتہ نہیں ان کا کیا حشر ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کو قتل کیا گیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ نہ لگائیں۔ انہوں نے اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسمبلی میں غلط بیانی کی گئی، جن جن لوگوں نے آئین توڑا سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے مگر مجھے معلوم ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔

FOLLOW US