Thursday January 30, 2025

اصغر خان کیس، پاک فوج کے سابق سربراہ عدالت میں پیش ہو گئے، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اصغر خان کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو طلب کرلیا جس پر مرزا اسلم بیگ کمیٹی میں پیش ہوئے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے فیصلے میں حکومت کو اصغر خان کیس پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ وفاقی حکومت اور

 

ایف آئی اے کیس کے فیصلے کی روشنی میں قانون کیمطابق کارروائی کریں۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اسد درانی کو تحقیقات کیلئے طلب کیا۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کمیٹی میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچے ۔ذرائع کے مطابق مرزا اسلم بیگ اور اسد رانی کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ روز طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے احسان صادق تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہیں اور کمیٹی میں ڈاکٹر عثمان انور، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان اور قانونی معاونت کیلئے ڈائریکٹر لاء علی شیر جاکھرانی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

FOLLOW US