Thursday November 28, 2024

نوازشریف کا ایک اور انتہائی سخت بیان جاری، اس بار کس کو تنقید کا نشانہ بناڈالا، بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک پگڑی اچھال پارٹی ہے جس کا کوئی کردار اور نظریہ نہیں ہے ٗ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے اکیلا عمران نہیں ٗکئی کر دار تھے ٗ گھبرانے والا نہیں ٗ وقت آنے کر داروں کے نام بتائونگا ٗ بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ

عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر آپ کے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ نظریہ ٗ یہ ایک گندی زبان والی اور پگڑی اچھال پارٹی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نے 2014 کے اسلام آباد دھرنے کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ہمارے خلاف دھرنے دلوائے گئے ٗان دھرنوں کے پیچھے کئی کردار تھے۔نواز شریف نے کہا کہ ‘عمران خان اور طاہر القاہدری بھی ایسے ہی کرداروں میں شامل ہیں اور وقت آنے پر دیگر کرداروں کے نام بھی بتا دوں گا۔ نواز شریف نے کہاکہ تحریک انصاف دھرنے والی پارٹی ہے ٗاس کا عوام کے ووٹ کو عزت دو پر اعتبار نہیں ہے۔نوازشریف نے کہاکہ پی پی آئی نے صرف تنقید کی یہ ’’دھرنے دو جماعت‘‘ ہے، خیبر پختونخوا میں ان کو موقع ملا اب وہاں نیا کے بجائے پرانا پاکستان نظر آتا ہے، خیبر پختونخوا میں کوئی کام نہیں ہوا، میرا نہیں خیال کہ کوئی خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہو۔

FOLLOW US