Sunday May 19, 2024

جنوبی پنجاب کے کروڑوں عوام کی دعائیں قبول ہو گئیں، مسلم لیگ (ن)نے الگ صوبہ بنانے کی بنیاد رکھ دی ، ملتان کو کیا درجہ دے دیا گیا، بڑی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی دعوے داری نعروں تک محدود رہی لیکن مسلم لیگ (ن) نے بڑا قدم اٹھایا لیا ۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجا ب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب انتظامی یونٹ کا سیکرٹریٹ ملتان میں قائم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کا مطالبہ جنوبی پنجاب کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے لیکن بہت سے سیاستدانوں اور حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبے بنانے کا اعلان تو کیا مگر یہ اعلان صرف اعلان کی حد تک محدود رہا اور کسی بھی حکومت نے اس حوالےء سےسنجیدہ قدم نہیں اٹھایاتا ہم اب جنوبی پنجاب کی عوام کی سنی گئی۔پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی جانب پہلا قدم اٹھانے کا فیصلہ

کر لیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے جنوبی پنجا ب کو انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب انتظامی یونٹ کا سیکرٹریٹ ملتان میں قائم کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجا ب بشہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کریں گے۔

FOLLOW US