Thursday November 28, 2024

ایران کو لگام ڈالنے کی تیار ی کر لی گئی ، امریکا کیا کرنے والا ہے ؟ دھماکہ خیز اعلان کر دیا

واشنگٹن(نیو زڈیسک)امریکا کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طاقت ور سفارت کاری پر زور دیا ہے جس کا مقصد ایک بھی گولی چلائے بغیر مسائل کا پر امن حل ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ میں امریکی سفارت کاروں کے ایک گروپ کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے پومپیبو کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت کڑے دور سے گزر رہے ہیں۔ مضبوط قیادت ہونے کے حوالے سے مطالبات موجود ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ

ہماری ٹیم خطرات کے سامنے دلیری اور طاقت کے ساتھ کھڑی ہو،امریکی وزیر خارجہ نے ایران کو لگام دینے کی ضرورت پربھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرق وسطی میں طاقت ور سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے تا کہ ایران کے برتاؤ کو قابو کیا جا سکے جو شام، یمن اور خطّے میں عدم استحکام کا باعث ہے۔ مجھے اپنی ٹیم کی صلاحیت پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ایسی حکمت عملی ترتیب دے سکتی ہے جس سے ان بحرانات کو حل کیا جا سکے۔مائیک پومپیو نے ان معاملات سے نمٹنے کے حوالے سے امریکی صدر کے طریقہ کار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہمارے پاس ایسا صدر ہے جو خود طاقت ور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھا گیا تا کہ اسے مذاکرات پر مجبور کیا جا سکے۔ اس کا مقصد یہ ہے شمالی کوریا کے سربراہ کِم یونگ اْن کے جوہری اسلحے خانے کے خطرے پر کامیابی سے قابو پا لیا جائے۔

FOLLOW US