Sunday January 19, 2025

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کروانے کا اعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ عام انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے،الیکشن کمیشن 27ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا،حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ حتمی فہرست کے 54دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے،حتمی فہرست کے بعد 54دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔

FOLLOW US