Sunday January 19, 2025

پرویز الٰہی کیس،آئی جی اسلام آباد کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے

لاہور : آئی جی اسلام آباد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آئی جی اسلام آباد پیش نہیں ہوئے۔

ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کو نوٹس جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں نے پیش نہ ہونے پر آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 18ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، عدالت سے رہائی کے باوجود پرویزالٰہی کو رہا نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا۔ آئی جی اسلام آباد کے 50 مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ جسٹس مرزا وقاص راؤف نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، قیصرہ الٰہی نے پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست پر دائر کی۔ جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت میں آئی جی اسلام آباد عدالتی حکم کے باوجود لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور نہ ہی جواب داخل کروایا گیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ چیک کر لیں آئی جی اسلام اباد کیسے آئیں گے،آئی جی پنجاب نے عدالت کے حکم پر معاملہ کی انکوائری کراکے رپورٹ پیش کرائی تھی ۔

FOLLOW US