Sunday January 19, 2025

کابینہ ڈویژن نے 16 نگران وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے 3 مشیروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد : کابینہ ڈویژن نے 16 نگران وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے 3 مشیروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نگران وفاقی وزراء میں سینیٹر سرفراز احمد بگٹی، جلیل عباس جیلانی، شمشاد اختر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، مرتضیٰ سولنگی، سمیع سعید، شاہد اشرف تارڑ، احمد عرفان اسلم، محمد علی،گوہر اعجاز، ڈاکٹر عمر سیف، ڈاکٹر ندیم جان، خلیل گوریج ، انیق احمد ، جمال شاہ اور مدد علی سندھی شامل ہیں جبکہ ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان، اہد خان چیمہ اوروقار مسعود خان کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزراء شمشاد اختر کو خزانہ، ریونیو ، اقتصادی امور اور نجکاری، جلیل عباس جیلانی کو امور خارجہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کو دفاع و دفاعی پیداوار، سینیٹر سرفراز احمد بگٹی کو داخلہ، انسداد منشیات اوورسیز پاکستانیز ، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، گوہر اعجاز کو تجارت ،صنعت و پیداوار، مرتضیٰ سولنگی کو اطلاعات و نشریات، احمد عرفان اسلم کو قانون و انصاف، موسمیاتی تبدیلی و آبی وسائل، خلیل گوریج کو انسانی حقوق، سمیع سعید کو منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، شاہد اشرف تارڑ کو مواصلات،بحری اموراور ریلوے ، محمد علی کو پاور و پٹرولیم، مدد علی سندھی کو وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، ڈاکٹر ندیم جان کو نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز و کوآرڈینیشن، انیق احمد کو مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، ڈاکٹر عمر سیف کو انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام و سائنس و ٹیکنالوجی اور جمال شاہ کو نیشنل ہیریٹیج و کلچرکے قلمدان تفویض کئے گئے۔

وزیراعظم کے مشیر ایئر مارشل (ر) فرحت حسین کو ہوا بازی ،اہد خان چیمہ کو اسٹیبلشمنٹ اور ڈاکٹروقار مسعود خان کو خزانہ کے قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔ ایئر مارشل (ر) فرحت حسین اور اہد خان چیمہ کا منصب وفاقی وزیر اور ڈاکٹر وقار مسعود خان کا منصب وزیر مملکت کےمساوی ہو گا۔وزیراعظم آفس کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیدہ عارفہ زہرہ ، وائس ایڈمرل (ر) افتخار احمد رائو، وصی شاہ،مشعال حسین ملک اور محمد جواد سہراب ملک کو وزیراعظم کا معاونین خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ سیدہ عارفہ زہرہ کو وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ، وائس ایڈمرل (ر) افتخار احمد رائو کو بحری امور، وصی شاہ کو سیاحت ، مشعال حسین ملک کو انسانی حقوق و ویمن ایمپورمنٹ اور محمد جواد سہراب ملک کو اوورسیز پاکستانیز کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

FOLLOW US