لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم مزید 200 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے واپس پاکستان بھجوا دیا ہے بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب میں عمرہ کرنے اور دیگر کاموں کے سلسلے میں جانے والے پاکستانی جن کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہوئی تھی اور وہ وہیں سعودی عرب میں چھپ کر رہ رہے تھے جنہیں سعودی حکام نے گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر دیا تھا اور گزشتہ روز ان کی سزا ختم ہونے کے بعد انہیں واپس پاکستان نجی ائیرلائنز کے ذریعے بھجوا دیا گیا ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والے پاکستانیوں کو امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی اور ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں گھروں کو جانے
کی اجازت دیدی واپس آنے والے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں ابھی بھی ہزاروں پاکستانی قید ہیں لہٰذا پاکستانی حکومت کو چاہئے کہ وہ ان پاکستانیوں کی رہائی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ وہ تمام پاکستان واپس اپنے ملک آ سکیں۔