Friday November 22, 2024

نئے سوشل میڈیا قوانین کا مسودہ تیا ر، صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد: وزارت اطلاعات، ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ’ای سیفٹی بل 2023ءکے تحت نئے سوشل میڈیا قوانین کا مسودہ تیا ر کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ان نئے مجوزہ قوانین کے تحت ریگولیٹر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکاﺅنٹس کو فوری طور پر بلاک کرسکے گا اور جس جگہ سے وہ اکاﺅنٹس آپریٹ ہو رہے ہوں گے وہاں چھاپے مار سکے گا۔ اس کے علاوہ ان نئے قوانین کے تحت ریگولیٹر کسی بھی ویب سائٹ، چینل اور نیٹ فلکس، ایمازون پرائم وغیرہ جیسی سٹریمنگ سروسزکو علاقہ مجسٹریٹ کی ہدایت پر بلاک کر سکے گا۔ان قوانین کی خلاف کرنے والے سوشل میڈیا صارف یا چینلز یا کمپنیوں کو بند کیا جا سکے گا یا انہیں 3سے 5سال تک قید کی سزا ہو سکے گی۔

مضحکہ خیز طور پر اگر کوئی شخص، چینل یا کمپنی ’ای سیفٹی ایکٹ‘ کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو گی تو اس کے تمام ڈائریکٹرز، پارٹنرز اور تمام ملازمین کو ملزم تصور کیا جائے گا اور ان سب کے خلاف کارروائی ہو سکے گی اور سب کو جرم ثابت ہونے پر سزا ہو سکے گی۔

FOLLOW US