Saturday November 23, 2024

تقریباً پورا ملک خوفناک 7.7 شدت کے زلزلے سے لرز گیا

لاہور : تقریباً پورا ملک خوفناک 7.7 شدت کے زلزلے سے لرز گیا، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں منگل کی رات زمین بری طرح لرز گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان منگل کی رات کو خوفناک زلزلے سے بری طرح لرز کر رہ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً پورے ہی ملک میں انتہائی زیادہ شدت کا زلزلہ آیا۔ اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں منگل کی رات زمین بری طرح لرز گئی۔ لاہور، اسلام آباد، مظفر آباد، کوہاٹ، صوابی، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، فیصل آباد، ملتان، میانوالی، خانیوال، سرگودھا، چشتیاں، اکردو، چلاس، مردان، باجوڑ، لکی مروت، نارووال سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں شدید زلزلہ آیا۔

خوفناک زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ جیو نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 7.7 ، زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 سے 7.7 کے درمیان تھی۔ اس حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی شدید زلزلہ آیا ہے۔ چین، بھارت، ازبکستان، کرغزستان، افغانستان میں بھی زلزلہ آیا۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم شدید زلزلےکے بعد ملک بھر کے ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا، دیگر متعلقہ ادروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

FOLLOW US