لاہور اور اسلام آباد سمت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے گولوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جیو نیوزکے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ لاہور اور اسلام آباد کے علاوہ کوئٹہ، پشاور ، سوات، میانوالی، خانیوال ، کوہاٹ ، بنوں ، راولپنڈی، بونیر، بہاولپور، آزاد کشمیر ، صوابی اور ڈی آئی خان میں بھی شدید زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔
