Friday January 24, 2025

مجھے موت کا خوف نہیں ملک کی فکر ہے، ان کا ایک ہی مقصد ہے عمران خان کو راستے سے ہٹا دو،عمران خان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہفتے کو بشریٰ بی بی کو خدا حافظ کہہ کر گھر سے نکلا تھا،مجھے علم تھا جیل جاؤں گا یا مارا جاؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹوں کی رانی ایسے گھوم رہی ہے جیسے یہ ملک اس کی جاگیر ہے،اس کا والد نیلسن منڈیلا بنا بیٹھا ہے۔ موجودہ نگران حکومت الیکشن کرانے نہیں پی ٹی آئی ختم کرانے آئی ہے،مجھے موت کا خوف نہیں ملک کی فکر ہے۔ میں نے وعدہ کیا تھا کہ عدالت میں پیش ہوں گا،

جو میرے ساتھ اس حکومت نے کیا کبھی ایسا تاریخ میں کسی کیساتھ نہیں ہوا۔ لاہور سے اسلام آباد کیلئے نکلا تو پیچھے سے انہوں نے موٹروے بند کر دی،ان کی کوشش تھی کہ میرے ساتھ کوئی کارکنان عدالت نہ پہنچ سکے،40 منٹ جوڈیشل کمپلیکس میں کھڑا رہا اور پولیس اوپر سے پتھر مار رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے جا رہا تھا اور یہ آنسو گیس چھوڑ رہے تھے،یہ مجھے جیل بھیجنے نہیں،قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ قانون کی بالادستی کیلئے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں میری کیا سکیورٹی تھی سب نے دیکھ لیا؟وہ 20 لوگ کون تھے جنہوں نے عوام کا اشتعال دلانے کی کوشش کی۔ حکمرانوں کو ملک کی نہیں مال بنانے کی فکر ہے،روپے کی قدر میں کمی ہو تو اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا،میرے خلاف لگ بھگ 100 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اتنی نفری کسی ایک شخص کیلئے نہیں دیکھی،ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو راستے سے ہٹا دو،جس نے مجھ پر حملہ کیا اس کا بیان تو ویڈیو لنک پر لے لیا جاتا ہے مگر میری جان کو خطرہ ہے اور مجھے عدالت میں پیشی کیلئے بلایا جاتا ہے۔

FOLLOW US