Friday January 24, 2025

پیمرا نے آج کسی بھی قسم کی ریلی کی لائیو، ریکارڈ کوریج پر پابندی لگا دی

اسلام آباد : پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی)ے آج کسی بھی قسم کی ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو اور ریکارڈ کوریج پر پابندی لگا دی۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پیمرا نے آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی کی کوریج پر پابندی پیمرا ایکٹ کے سیکشن 26 اے کے تحت عائد کی۔ پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہر قسم کے جلسہ، جلوس اور ریلی نشر کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے گھر سے فائرنگ کی گئی، انہوں نے کہا کہ زمان پارک کی نو گو ایریا کی حیثیت ختم کر دی گئی ۔

FOLLOW US