Friday January 24, 2025

پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا، کیمپ اکھاڑنے شروع

لاہور : لاہور پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا، کرینوں کی مدد سے کیمپ اکھاڑنے کا کام شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے ساتھ ہی زمان پارک میں کارروائی شروع کر دی۔ رہائش گاہ کے ارد گرد پی ٹی آئی کارکنان کے کیمپ اکھاڑنے شروع کر دیئے جبکہ راستوں کی سخت ناکہ بندی کر کے رسائی بند کر دی گئی ہے۔پولیس زمان پارک میں قیدیوں کی وین، بکتر بند گاڑی اور واٹر کینن بھی ہمراہ لائی ہے۔ ٹھنڈی سڑک کی جانب بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پولیس نے موقف اپنایا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر ڈنڈہ بردار کارکنان موجود ہیں۔

FOLLOW US