Sunday January 19, 2025

عمران خان کے گھر کالعدم تنظیموں کے ارکان کی موجودگی کا شک، آئی جی پنجاب نے درخواست دائر کر دی

لاہور : آئی جی (انسپکٹر جنرل پولیس) پنجاب عثمان انور نے چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان کے گھر کالعدم تنظیموں کے ارکان کی موجودگی کے شک پر رسائی دینے کی درخواست دائر کر دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جائے وقوعہ اور عمران خان کے گھر بغیر کسی رکاوٹ رسائی کی اجازت دی جائے، جائے وقوعہ پر کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کا شک ہے، زمان پارک میں پولیس کے آپریشن کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ جائے وقوعہ پر جانے اور شہادت اکٹھی کرنے کی اجازت دی جائے۔

FOLLOW US