Saturday May 18, 2024

صدر عارف علوی اہم تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان کا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی اہم تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صدر عارف علوی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اہم تعیناتی کی سمری پر وہ مجھ سے مشورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف کی نیت پر شک کرتا ہوں، میرا کیا تعلق کہ کون آرمی چیف بنے جو میرٹ پر بہترین ہے اسے بنا دو۔عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے کون سے اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے ہیں یا الیکشن جیتنے کیلئے ان کی مدد چاہیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری موصول ہوچکی ہے اور کسی بھی وقت اس سمری پر فیصلہ متوقع ہے۔

FOLLOW US