فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی فوج نے اپنا کتھارسز شروع کردیا ہے امید ہے سیاسی جماعتیں بھی ایسا ہی کریں گے۔

   
   

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، سیاست میں فوج کی مداخلت غیرآئینی ہے، فوج نے اپنا کتھارسز شروع کردیا ہے امید ہے سیاسی جماعتیں بھی ایسا ہی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں دفاع پاکستان اور یوم شہداء کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران نے شرکت کی، تقریب میں شہداء کے لواحقین اور غازیوں نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، کورکمانڈرراولپنڈی ساحر شمشاد مرزا بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور آرمی چیف آج آپ سے آخری بار خطاب کررہا ہوں، فوج کبھی اپنے شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی،وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ فاٹا انضمام کرنا، بارڈر پر باڑ لگانا، قطر سے سستی گیس فراہم کرنا، سیلاب اور کورونا سے نمٹنا ہوں فوج نے ہمیشہ اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کر قوم کی خدمت کی اورکرتی رہے گی،فوج کا بنیادی کام جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں جس پر کم ہی بات کی جاتی ہے، 1971سے متعلق کچھ حقائق درست کرنا چاہتا ہوں ،مشرقی پاکستان کا بننا فوجی نہیں ایک سیاسی ناکامی تھی، ہمارے لڑنے والے فوجیوں کی تعداد 92ہزار نہیں بلکہ صرف 34ہزار تھی، باقی لوگ مختلف حکومتی ڈیپارٹمنٹس میں تھے، اور ان 34ہزار فوج کا مقابلہ اڑھائی لاکھ انڈین فوج اور 2لاکھ تربیت یافتہ مکتی بانیوں سے تھا، لیکن ہماری فوج بڑی بہادری سے لڑی اور بے مثال قربانیاں پیش کیں، اس کا اعتراف انڈین آرمی چیف نے بھی کیا تھا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج نے اپنا کتھارسز شروع کردیا ہے امید ہے سیاسی جماعتیں بھی ایسا ہی کریں گے، ہمیں پاکستان میں جمہوری کلچر کو فروغ دینا ہے، پچھلے سال فوج نے فیصلہ کیا کہ فوج آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، سیاست میں فوج کی مداخلت غیرآئینی ہے، سینئر ملٹری لیڈرشپ کو مختلف القابات سے نوازا گیا، کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ غیرملکی سازش ہواور فوج خاموش رہے یہ گناہ کبیرہ ہے۔

جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی۔جو سمجھتے ہیں عوام اور فوج میں دراڑیں ڈال دیں گے ان کی بھول ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں اور پاکستان کو بحران سے نکالیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہر جماعت کو اپنی شکست اور فتح کو قبول کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہوگا، ہار جیت سیاست کا حصہ ہوتی ہے، میں نا مانوں کے رویے کو ترک کرنا ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
موجودہ ملکی حالات میں الیکشنز کیلئے فنڈز نہیں دے سکتے، وفاقی کابینہ
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے30اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے
اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو سپریم کورٹ مداخلت کریگی: چیف جسٹس
مجھے آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان کا تہلکہ خیز دعوی
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے صدیق جان کو بری کر دیا صدیق جان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ کا پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
تقریباً پورا ملک خوفناک 7.7 شدت کے زلزلے سے لرز گیا
لاہوراور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکےشدت 6.8 ریکارڈ کی گئی


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
ایک آدمی کی3 شادیاں، 18بچےاورآگے سے بچوں کے بھی بچے، مردم شماری والے چکرا گئے
یہ تو بوڑھی ہیں ۔۔ 37 سالہ شخص نے 70سالہ بزرگ خاتون سے شادی کیوں کی جو دلہن دلہا وائرل ہوگئے؟ دلچسپ کہانی
عالمی تاریخ کے 10 مہلک ترین زلزلے، کب کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟
کوئٹہ کے شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش،ایک اورشادی کی خواہش،زوجہ کی تلاش جاری
زیادہ بال کس چیز کی نشانی؟ سائنس نے جسم پرگھنے بال والوں کو خوشخبری دے دی
سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

سپورٹس
آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے میچ میں شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی
بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر ایونٹ کی اہمیت کم ہونے کا خدشہ ایشیاکپ پی سی بی کیلیے گلے کی ہڈی بن گیا
شاہین کی اہلیہ انشا کے بیگ کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں
بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کرکٹر بن جائیں گے
داماد کے بعد سسر نے بھی ٹرافی اپنے نام کرلی، شاہد آفریدی لیجنڈز کرکٹ لیگ اپنے نام کرلی
عمران خان محفوظ نہیں تو ہم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان کیوں جائیں، ہربھجن سنگھ

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy