Sunday January 19, 2025

جنرل باجوہ کا سب سے بڑا کارنامہ، سعودی عرب نے بڑی پابندی ہٹالی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مداخلت پر سعودی عرب نے تبلیغی جماعت سے پابندی ہٹالی. اس حوالے سے اعلان وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کیا. انہوں نے کہا تبلیغی جماعت پر پابندی عائد ہونے کے بعد میں نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعو دی عرب کے ولی عہد سے بات کرنے کی استدعا کی تھی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے میری استدعا پر سعودی ولی عہد سے تبلیغی جماعت پر پابندی ہٹانے کی درخواست کی جو مان لی گئی. انہوں نے مزید کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، جنرل باجوہ کو ہمیشہ اجر پہنچتا رہے گا ۔ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ کے نام سے بھی محبت ہے، تبلیغی جماعت دنیا بھر کے مسلمانوں کا چہرہ ہے،بعض لوگوں کی وجہ سے بد قسمتی سے دنیا بھر میں مسلمانوں کا مثبت تشخص متاثر ہوا

FOLLOW US