لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کو سیدھا کرنے کیلئے اللہ نے مجھے ایک اور زندگی دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم اسپتال میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والے نہیں ہیں، پہلے ہی کہا تھا کہ جھکوں گا نہیں اور اب پھر کہہ رہا ہوں کہ مزید ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔عمران خان نے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قافلہ رواں دواں رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر آج کے دن کا لانگ مارچ کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کیا گیا ہے۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اب شوکت خانم میں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا آزادی مارچ ایک سڑک سے گزر رہا تھا کہ اس دوران گلی سے ایک شخص نکلا اور کنٹینر کے قریب آکر فائرنگ کردی۔حملہ آور کو دیکھ کو پی ٹی آئی کارکن نے پستول ہر ہاتھ مارا جس سے اس کا رخ بدل گیا اور کئی لوگ جسم کے نچلے حصوں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔موقع پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔