Sunday January 19, 2025

کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں عمران خان کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے، عمران خان کی حالت بہتر ہے۔ اسد عمر

وزیرآباد : پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گولی لگی ہے انہیں لاہور منتقل کیا جارہا ہے، عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا، عمران خان کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے کنٹینر پر فائرنگ واقعے سے متعلق بتایا کہ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، عمران خان کو گولی لگی ہے اور وہ بہتر حالت میں ہیں۔ گولی لگنے سے عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا، عمران خان کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے، فیصل جاوید کو بھی ایک گولی لگی ہے،

عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے، زیادہ تر لوگ جسم کے نچلے حصے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک برسٹ چلایا اور بعد میں ایک اور گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے،پولیس نے حملہ آور کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ سے کنٹینر کے سامنے کھڑے لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیرآباد کے قریب لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے واقعے پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کنٹینر پر فائرنگ میں کسی بھی ہلاکت کی تردید کردی، دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں چند افراد زخمی ہوئے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا واقعہ وزیرآباد میں پیش آیا، جہاں اللہ والا چوک میں پی ٹی ائی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، جس وقت فائرنگ ہوئی تو عمران خان کا کنٹینر بھی اللہ والا چوک کے قریب ہی موجود تھا، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں کنٹینر کے قریب لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے عمران خان زخمی ہوئے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیئرمین تحریک انصاف کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ معلوم ہوا کہ وزیرآباد میں فائرنگ کے بعد مارچ میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ اس دوران کنٹینر سے اعلانات کیے گئے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان محفوظ ہیں اور عمران خان کو گاڑی کے ذریعے روانہ کردیا گیا جب کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا نام بھی بتایا گیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کی فائرنگ کرنے والے شخص کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئیں۔

FOLLOW US