Sunday January 19, 2025

” عمران خان کو گولی ماری گئی ” کنٹینر کے قریب فائرنگ کے بعد فواد چودھری کا خطاب

وزیر آباد: پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کنٹینر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گولی ماری گئی ہے، ہمارے فیصل جاوید، احمد چھٹہ کو بھی گولی لگی ہے اور وہ زخمی ہیں۔ فواد چوہدری کا کہناتھا کہ عمران خان پر سوچا سمجھا قاتلانہ حملہ ہواہے ، ہمارے درجنوں لوگ زخمی ہیں لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پاکستان کے پاپولر لیڈر کوہٹا دیا جائے ، ان پر قاتلانہ حملے کیئے جائیں ، یہ پہلا موقع نہیں ہے ،

عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ، ہمارے بچوں اور لیڈر کا خون بہا ہے ، اس کا بدلہ لیں گے ، ہمارے لیڈر پر بندوقوں سے حملہ کیا گیاہے ،جو بھی اس کے پیچھے ہے وہ کان کھول کر سن لیں ہم اس کا بدلہ لیں گے ، ہمارے دوستوں کو گولیاں لگی ہیں، احمد چٹھہ شدید زخمی ہیں، یہاں ہمارے فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہیں، ایم پی اے صاحب کو بھی گولی لگی ہے ، لیکن عمران خان کو گولی ماری گئی ، اس نے نشانہ سینے کا لیاتھا ، دو لوگوں نے پکڑ کر بندوق نیچے کی اس کی وجہ سے بچت ہوئی ہے ۔

FOLLOW US