Sunday January 19, 2025

ہم اسلام آنے میں تھوڑی دیر ہورہی ہے، بس 8، 9 دن لگیں گے۔ عمران خان کا خطاب

گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اسلام آنے میں تھوڑی دیر ہورہی ہے، بس 8، 9 دن لگیں گے،جیسے ہی اسلام آباد کے قریب پہنچوں گا،تو سب کو دعوت دوں گا کہ اسلام آباد کی طرف قافلے نکلیں ۔ انہوں نے گوجرانوالہ ایمن آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جرائم پیشہ فرد کو وزیرداخلہ بنایا ہوا ہے، عابد شیر علی کا باپ کہتا کہ رانا ثناء اللہ نے 18قتل کیے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے 14قتل کیئے ، اس کو وزیرداخلہ بنا دیا ہے، اسحاق ڈار نے مجسٹریٹ کے سامنے حلفیہ بیان دیا کہ شریف فیملی منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسا باہر بھیجتی تھی، نوازشریف کو تفتیش کرکے جب سزا دلائی گئی تو سارے ادارے بیٹھے ہوئے تھے، تب اس کو سزا ہوئی تھی،

لندن میں چار مہنگے علاقے میں فلیٹ جو مریم کے تھے، لیکن جج نے کہا کہ اس کوثابت کرو، نوازشریف نے اسمبلی میں کہا یہ ہمارے فلیٹ ہیں، جج پوچھتا ثابت کرو، وہاں اپنا نیب کا آدمی بٹھایا ہوا ہے جو کہتا میں ثابت نہیں کرسکتا۔ ایمن آباد والوں سن لو،نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جہاں طاقتور کو قانون نہیں پکڑتا۔ یہ جو نظام ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے، چوروں کو ہمارے اوپر بٹھایا ہوا، سب سے بڑے مافیا 30سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے، پہلے جنرل مشرف نے دونوں کو چوری میں نکالا پھر کرسی بچانے کیلئے دونوں کو این آراو دیا ، پیسا قوم کا تھا اور معافی مشرف نے دی، جس کے بعد انہوں نے پھر مل کر 10سال لوٹا۔ پھر بند کمروں میں فیصلہ ہوا، تھوڑے سے لوگوں نے ملک کے مستقبل کا بیڑہ غرق کردیا، تھوڑے سے لوگوں نے فیصلہ کرکے ان چوروں کو مسلط کردیا، ورلڈ بینک کہتا ہے سارے برصغیر میں پاکستان میں سب سے زیادہ روزگاردیا جارہا تھا۔ ہماری معیشت کورونا کے باوجود تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی، کسانوں کو پیسا ملا، چار فصلوں کی ریکارڈ پیدا وار ہوائی، ملک خوشحالی کی طرف جارہا تھا۔

ٹیکس ،ترسیلات زر ریکارڈ تھے۔ ملک اوپر جارہا تھا لیکن بیرونی سازش ہوئی ، کوئی سازش کامیاب نہیں ہوتی جب تک اندر میر جعفر اور میر صادق نہ ہوں۔ پچھلے چھ ماہ میں37الیکشن ہوئے جس میں 29ضمنی انتخابات تحریک انصاف نے جیتے ہیں، ساری جماعتیں ایک طرف صرف ایک جماعت تحریک انصاف نے سب کو ہرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھگوڑا لندن بھاگا ہوا ہے، ڈیل کرتا ہے اورپاکستان آجاتا ہے، پھر لوٹتا ہے اور پھر بھاگ جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر زبرستی کریں کہ ان کو تسلیم کرلیں، تو قوم آپ کے خلاف ہوجائے گی، اداروں کی عزت تب ہوتی ہے،جب قوم اداروں کی عزت کرتی ہے، ادارے اپنی عزت فیصلوں سے کراتی ہے، جج اپنے فیصلوں سے اپنی عزت کراتا ہے، ہم اسلام آرہے ہیں، دیر ہورہی ہے، 8، 9دن لگیں گے، جیسے ہی اسلام آباد کے قریب پہنچوں گا، سارے پاکستان کو دعوت دے رہا ہوں اور اسلام آباد کی طرف قافلے نکلیں گے۔

FOLLOW US