Sunday January 19, 2025

”پاکستان کی جوہر اثاثوں کی محفوظ رکھنے کی صلاحیت اعتماد ہے“ امریکی محکمہ خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوہری اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ امریکا کو جوہری اثاثے محفوظ رکھنے کے پاکستان کے عزم اور صلاحیت پر اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک خوشحال پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے۔امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط شراکت داری ہے۔

دوسری جانب امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکی قونصلر ڈیرک شولے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

FOLLOW US