Thursday May 2, 2024

پاک فوج میں 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں مل گئیں

راولپنڈی : پاک فوج میں اعلٰی سطح پر افسران کی ترقیاں کردی گئی ہیں، 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی مل گئی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلٰی سطح پر 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں کردی گئی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ میجر جنرل یوسف جمال، میجر جنرل کاشف نذیر، میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ میجر جنرل نعمان ذکریا، میجر جنرل محمد ظفر اقبال، میجر جنرل ایمن بلال صفدر بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا، میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل محمد منیر بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

FOLLOW US